4 فروری 2012 - 20:30

مصر ميں جھڑپوں کا سلسلہ چوتھے دن بھي جاري رہا -

ابنا: اتوار کو بھي مصر کے دارالحکومت قاہرہ سميت مختلف شہروں ميں پوليس اور حکمراں فوجي کونسل کے مخالفين کے درميان جھڑپيں جاري رہيں - اس رپورٹ کے مطابق قاہرہ ميں پوليس نے وزارت داخلہ کي طرف جانے والي سڑک کو بند کرديا اور مظاہرين کو منتشرکرنے کے لئے آنسو گيس کے گولے استعمال کيے -

يہ ايسي حالت ميں ہے کہ حکمراں فوجي کونسل کے مخالفين نے اعلان کيا ہے کہ وہ وزارت داخلہ کي عمارت پر حملے کا ارادہ نہيں رکھتے تھے -

ياد رہے کہ مصر کے شہر پورٹ سعيد ميں گزشتہ بدھ کو فٹبال ميچ کے بعد ہونے والے بلوے ميں چوہتر افراد کے ہلاک اور تين سو سے زائد کے زخمي ہونے کے بعد پورے مصر ميں حکمران فوجي کونسل کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ شروع ہوگيا ہے جن کے دوران پوليس اور مظاہرين کے درميان جھڑپوں ميں پانچ سے زائد افراد ہلاک اور سيکڑوں زخمي ہوچکے ہيں -........

/169